پشاور(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے پشاور ہائیکورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت اور شہریوں کی سہولت کیلئے انفارمیشن سنٹر کا افتتاح کردیا ہے ۔جمعہ کو مختصر دورے کے موقع پر انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ،چیف جسٹس نے پشاور ہائیکورٹ میں ہیومن رائٹس ونگ اور جوڈیشل سیکرٹریٹ کا بھی دورہ کیا ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پشاور ہائیکورٹ کے ججز سے ملاقات بھی کی،انہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کا ونگ بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ، ویڈیو لنک کے باعث کوہاٹ اورمردان بینچزسے ویڈیو سماعت ممکن ہوگی۔