پشاور(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے 3نئے مستقل ججز سے حلف لے لیاہے ۔تقریب حلف برداری گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس ناصر محفوظ، جسٹس شکیل اور جسٹس ارشد علی شامل ہیں،علاوہ ازیں پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمدایوب آج ریٹائر ہو جائیں گے ۔