پشاور(سٹاف رپورٹر) نامعلوم ہیکرز نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرلی ہے ۔ ہیکرز کی جانب سے بی آر ٹی سٹیشن اور یونیورسٹی روڈ پرگڑھوں کی تصاویر بھی پوسٹ کرکے پیغام لکھا گیا ہے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، بی آر ٹی روٹ پر بسوں کے بجائے گدھے دوڑ رہے ہیں۔ یونیورسٹی روڈ پرچھوڑے گئے گڑھوں کو بند کیا جائے ، پیغام میں ہیکر ز نے متنبہ کیا گیا کہ پی ڈی اے کی تمام فائلز محفوظ ہیں تاہم آئند ہ محفوظ نہیں ہونگی، و یب سائٹ ہیک کرنے والوں نے انتہائی نازیبا زبان بھی استعمال کی ۔