پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران کرونا وائرس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی سینی ٹائزر بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،کارروائی تھانہ فقیر آباد کی حدود زریاب کالونی میں واقع فرید پلازہ میں کی گئی، فقیر آباد پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ نامعلوم افراد فقیر آباد کی حدود میں دونمبر سینی ٹائزر بنانے میں مصروف ہیں جس پر ضلع انتظامیہ کے ہمراہ کرتے ہوئے زریاب کالونی میں واقع فرید پلازہ میں دونمبر سینی ٹائزر بنانے میں ملوث ملزمان عابد ولد احمد ،اسد ولد گل باغ اورسید شہزاد ولد سید مدثر شاہ ساکنان وزیر کالونی کو گرفتار کرلیا ،جن کے قبضے سے تین ٹپکے سینی ٹایزر ،پچاس بوتل سینی ٹائزر اور تین سو عدد خالی بوتلیں بھی برآمد کرلی ،،جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے ۔