پشاور(92نیوز)روزنا مہ آج کے ایڈیٹر و پبلشر اور پشاور کے سینئر صحافی عبدا لواحد یوسفی انتقال کر گئے ہیں۔، وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ، عبدالواحد یوسفی نے صحافتی کیرئیر کا آغاز 1960ء میں بطور رپورٹر کیا ۔ وہ پشاور میں مختلف قومی اخبارات کے ساتھ مختلف حیثیتوں سے منسلک رہے ۔ ان کا جنازہ آج ان کی رہائش گاہ واقع شامی روڈ سڑیٹ نمبر 2سی سے اٹھایا جائے گا۔انہوں نے سوگواران میں 2بیٹے محمد علی اور ارسلان جاویدچھوڑے ہیں۔دریں اثنا کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے صدر عارف نظامی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، نائب صدر ڈاکٹر حافظ ثناء اللہ خان، جوائنٹ سیکرٹری طاہر فاورق سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کے سینئر رکن عبدالواحد یوسفی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔