اسلام آباد(آن لائن) سی پیک کے تحت 8.2 ارب ڈالر کی لاگت سے پشاور تا کراچی ریلوے ٹریک کو دو رویہ کرنے کے منصوبے ایم ایل ون پر کام تیز کیا جائے گا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کا معاہدہ اپریل2019ء میں پاکستان اور چین کے مابین طے پایا تھا۔موجودہ حکومت سی پیک منصوبہ کے تحت ایم ایل ون کے منصوبہ پر پیش رفت کے ساتھ ساتھ اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔یہ پاکستان میں انفراسٹرکچر میں بہتری اور نقل وحمل کے مسائل کے حل کے لئے نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔