پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھماکے میں کوہاٹی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پانچ رشتہ داروں کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے انکا ایک رشتہ دار بھی ہارٹ اٹیک کے باعث دم توڑ گیا ہے ،یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے ہارون بلور پر ہونے والے خودکش دھماکہ میں جائے وقوعہ پر رہائش پذیر صراف محمد گل عرف گڑے والااپنے بھتیجے 13 سالہ وہاب ولد فرید اﷲ گھر جاتے ہوئے دھماکے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، محمد گل کا چچا زاد بھائی کالے خان جو کہ اے این پی کا کارکن تھا اور ایک دوسرا رشتہ دار جو میٹنگ میں موجود تھے بھی دھماکے کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے ،دریں اثنا4 افراد کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکتے ہوئے محمد گل کا سالا بھی ہارٹ اٹیک کے باعث دم توڑ گیا۔