پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سی ٹی ڈی نے غازی آباد کوہاٹ روڈ پر کارروائی کرکے فائرنگ کے تبادلے میں 4مبینہ دہشتگرد ہلاک کردیئے ۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 6دستی بم، 4کلاشنکوف اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے گئے ۔پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔