پشاور (92نیوز) شعبہ بازار میں بی آر ٹی برج سے لوہے کی بھاری پلیٹس نیچے گاڑی پر آگریں ، لوہے کی پلیٹیں سڑک پر گزرنے والی گاڑی پر گریں جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ،تاہم گاڑی چلانے والا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔ واضح رہے کہ شعبہ بازار میں کافی رش ہوتا ہے تاہم 25 فٹ کی بلندی سے بھاری پلیٹیں گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،پلیٹیں گرنے سے بی آر ٹی بریج کے نیچے کھڑی کرین کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔