پشاور( نیوز رپورٹر)پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پولیس نے کارروائی کرکے غیرملکی اسلحہ برآمد کرلیا اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پولیس نے کارروائی کرکے بھاری مقدار میں زیرِزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا جب کہ دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ایس پی رورل سجاد خان کے مطابق کارروائی کے دوران 2 ملزمان جمیل اور بختیار کو گرفتار کرلیا گیا جن کی نشاندہی پر زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔ برآمد ہونے والا اسلحہ غیرملکی ہے جس کی مالیت لاکھوں روپوں میں ہے ۔ اسلحے میں 6 کلاشنکوف، 3 بندوق، 8 پستول، 123 میگزین و دیگر سامان شامل ہے ۔ پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر یہ اسلحہ محرم الحرام میں تخریب کاری کے لئے استعمال ہونا تھا۔