پشاور(خبر نگار)پشاورکے ڈاکٹروں نے ساتھی ڈاکٹر وں کی مشروط رہائی کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال جاری رکھنے اور جمعرات کے روز ایک بارپھر احتجاج کااعلان کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ہم عدالت کے ساتھ وعدہ خلافی نہیں کرسکتے ،مشاورت کے بعد فیصلہ سنا رہے ہیں کہ ساتھی جیل میں رہیں گے ،مشروط ضمانت قبول نہیں،لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس حضرت اکبر نے کہاکہ تحصیل وڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ایکٹ کا اصلاحات سے کوئی تعلق نہیں ،حکومت عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن کے مارچ کی حمایت نہیں کی ، ہم ڈاکٹر ہیں سیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تاہم سیاسی جماعتیں غیر مشروط طور پر ہمارا ساتھ دے سکتی ہیں ۔