پشاور(سٹاف رپورٹر)بین الاقومی شہر ت یافتہ معروف اردو ،ہندکو شاعر سجاد بابر 79 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ،سجاد بابر نے دنیا بھر میں منعقد ہونے ادبی محافل اور سمینارز میں پاکستانی کی نمائندگی کی ، انھوں نے فنون،نقوش، افکار اور دیگر جریدوں میں اپنی منفرد انداز کی شاعری کے زریعے لوگوں تک آگاہی پہنچائی، اردو ہندکو اور پشتو کے ادبی حلقوں نے سجاد بابر کی رحلت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے ۔