پشاور(خبرنگار)پشاور کے علاقہ اعجاز آباد میں بوڑھی ماں کو گھر سے نکالنے اور شیلٹر ہوم جانے سے روکنے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ، بوڑھی خاتون کو اسکے بیٹے نے گھر سے نکال دیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر محکمہ سوشل ویلفیئر نے مذکورہ خاتون کو شیلٹر ہوم منتقل کرنے کیلئے ٹیم بھیجی تاہم ا س کے بیٹے نے خاتون کو شیلٹر ہوم منتقل کرنے سے روک دیا تھا اور انہیں اپنے پاس رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن مذکورہ شخص نے ایک بار پھر معمر ماں کو گھر سے نکال دیا تھا جس سے خاتون کی ہفتے کے روزموت واقع ہوگئی جس پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے بیٹے ملزم شکیل کو گرفتا ر کرکے والدین ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔