پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورمیں الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن میٹریل کی ترسیل کے حوالے سے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے ،الیکشن ڈیوٹیوں میں ردوبدل کے باعث کہیں پولنگ عملہپریذائیڈنگ افسروں کو اورکہیں پریذائیڈنگ افسرعملے کو تلاش کرتے رہے ،الیکشن سے ایک روز قبل بعض پولنگ سٹیشنز کے عملے میں ردوبدل کیا گیا تاہم نئے عملے کو اپنے پریذائیڈنگ آفیسر کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں جسکی وجہ سے پولنگ عملہ سارا دن ایک دوسرے کو ڈھونڈتا رہا ،معقول انتظامات نہ ہونے کے باعث شدیدگرمی اورحبس میں پولنگ عملہ کو انتظار کی اذیت بھی برداشت کرنا پڑی،جس سے عملہ میں بیشتر کی حالت غیر ہو گئی ، جن کوریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا ۔