پشاور(نامہ نگار ) چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے عمران خان کی جانب سے بابر اعوان نے عدالت میں جواب جمع کرادیا ہے ، عمران خان اور سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ کے وکلاء کی جانب سے دلائل بھی مکمل کر لئے گئے ۔ سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ کو کمیٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ، انہیں شوکاز نوٹس پریس کانفرنس کے بعد دیا گیا تھا ۔