پشاور(خبرنگار) انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو دسمبر میں کھول دیا جائے گا جہاں پر دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے 262بیڈز مختص کئے گئے ہیں ہسپتال میں چھ لیبارٹریز اور چھ آپریشن تھیٹرز بھی ہیں۔ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہ کار احمد کے مطابق انسٹی ٹیوٹ میں ڈھائی ہزار سے لے کر تین ہزار تک ہر سال آپریشن کرسکیں گے ، انسٹی ٹیوٹ کا سٹاف کے ڈاکٹرز لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بھی مریضوں کا علاج کریں گے۔