مکرمی !پی ٹی آئی کی سابقہ صوبائی حکومت نے وزیر اعلی پرویز خٹک کی سربراہی میں 20 اکتوبر 2007 کو پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا اس دعوے کے ساتھ کہ یہ منصوبہ چھ ماہ میں مکمل ہوگا۔ اس منصوبے کا ابھی تک تعمیری ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا اور اس کی لاگت میں 49 ملین سے 69 ملین ڈالر تک لاگت آئی ہے اس کے باوجود بھی پشاور میٹرو بس پروجیکٹ کے پاس نکاسی آب کا کوئی مناسب نظام موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے مین ہولز صاف ہونے سے گندے نالے صاف نہیں ہوسکتے جس کی وجہ سے عام دنوں میں اور خاص طور پر بارش کے دوران سڑکیں جوہڑ بن جاتی ہیں۔ ٹریفک کا نظام رہم برہم ہو جاتا ہے اورپیدل چلنے والوں کے لیے دشواری پیدا ہوتی ہے ۔ میں حکام سے درخواست کرتا ہوں پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ پروجیکٹ کے نکاسی آب کا انتظام کیا جائے۔ جس چیز کی ضرورت ہو اسے نیا بنائیں۔ تاکہ سڑکوں کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے اور شہری کی دشواریوں کا سدباب ممکن ہو سکے۔ (بلال شبیر اسلام آباد)