نوشہرہ (نمائندہ92 نیوز) پشتو کی مقامی گلوکارہ ریشم کو گھریلو ناچاقی پر شوہر نے ابدی نیند سلا دیا ، گلوکارہ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی ۔ موسیقی کی ایک اور خوبصورت آوازگھریلو ناچاقی کی بھینٹ چڑھ گئی۔نوشہرہ پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے رپورٹ درج کرائی کہ ریشم کو اس کاشوہرفائدہ خان اپنی ماں کی تیمارداری کے لئے لے گیا اور پھر قتل کردیا۔گلوکارہ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور میاں بیوی میں کچھ دنوں سے ناچاقی تھی، ملزم کی یہ چوتھی شادی تھی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔