ملتان(جنرل رپورٹر) پیف کے سکولوں میں ناظرہ قران کی تعلیم لازمی کردی گئی اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق سکولوں میں قران کی ناظرہ تعلیم کو بندوبست کیا جائے پہلی جماعت میں نورانی قاعدہ سکھایا جائے ، دوم کلا س کو اس قائدے میں مہارت دی جائے ، سوم کلاس کو پہلے 10پارے پڑھائے جائیں ، چہارم کو 11سے 20 پارے پڑھائے جائیں جبکہ 5ویں کلاس کو 21 سے لیکر 30پارے پڑھائے جائیں اس ضمن میں سکولوں میں اساتذہ کی تقرری بھی کی جائے ، اور قران کی تدریس کے لئے الگ سے پیریڈ بھی رکھا جائے ، تمام پارٹنر سکولوں میں قران کی تدریس کو عمل کو مکمل مانیٹر کیا جائے گا اور یہ اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔