نیویارک (نیٹ نیوز) ایپل دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے مگر اس کے اعلیٰ عہدیداران کو ایک بھارتی نژاد شہری نے اتنا پریشان اور ہراساں کیا کہ کمپنی کو عدالت سے اسے روکنے کا حکم لینا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق راکیش 'راکی' شرما نامی شخص نے ایپل کے سی ای او ٹم کک اور دیگر عہدیداران کو فون کیے اور 'تنگ' کرنے والی وائس میلز ارسال کیں۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اس شخص کے رویے میں شدت میں اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب وہ کیلیفورنیا کے شہر پال آلٹو میں واقع ٹم کک کی جائیداد میں بلااجازت داخل ہوگیا اور پھول اور شراب دینے کی کوشش کی، مقامی پولیس راکیش شرما کو گرفتار نہیں کرسکی تھی کیونکہ اس کی آمد سے قبل وہ وہاں سے چلا گیا تھاعدالت نے کمپنی کی درخواست پر اس شخص کو کمپنی کے ہیڈکوارٹرز، ٹم کک، ان کی جائیداد اور ایپل کے دیگر عہدیداران سے دور رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔