ویلنگٹن( سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے سابق مایہ ناز سپنر اور وارکشائر کے سابق کپتان جیتن پٹیل کو انگلینڈ ٹیم کا سپن بائولنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا، جیتن پٹیل کا نیوزی لینڈ کے خلاف آنے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں نئے سپن بائولنگ مشیر کے حوالے سے پہلا امتحان ہوگا۔پٹیل نے یکم نومبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے نئے ہیڈ کوچ کرس سلور وڈ کی ٹیم کو حال ہی میں جوائن کیا ہے ۔ جیتن پٹیل نے کہا ہے کہ میں انگلینڈ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔جیتن پیٹل نے 24 ٹیسٹ، 44 ون ڈے اور 10 ٹی ٹونٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے ۔