میلبورن(ویب ڈیسک) ماحول دوستوں کے لیے آسٹریلیا سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ نینو عمل انگیز (کیٹے لِسٹ) کی مدد سے استعمال شدہ تیل سے بایو ڈؑیزل تیار کیا گیا ہے ۔ اسی طریقے سے بچے ہوئے کھانے ، خردبینی پلاسٹک اور پرانے ٹائروں سے بھی مفید اشیا تیار کی جاسکتی ہیں۔ اسفنج میں لاتعداد خردبینی سوراخ ہوتے ہیں جن میں تیل گزرتا ہے تو کیمیائی عمل واقع ہوتا ہے اور یوں کھانے کا تیل بایوڈیزل میں تبدیل ہوجاتا ہے جسے سواریوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔