مکرمی!روز مرہ زندگی میں پلاسٹک کے بیگ کااستعمال اور خریدوفروخت عام ہے جب کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ صحت کے لیے مضر ہیں-پلاسٹک کے شاپرزکی تیاری میں ایک ایسا مادہ استعمال ہوتا ہے جو ہماری خوراک میں ایک زہریلے مادے کو پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے ہم خالص غذا سے محروم ہو جا تے ہیں اور کئی امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں اس کے با وجود ہم کھانے پینے کی اشیاء پلاسٹک کے لفافوں میں لا رہے ہوتے ہیں- جہاں یہ پلاسٹک لفافے ہماری صحت کے لیے مضر ہیں وہاں یہ ہمارے ماحولیاتی نظام کو خراب کر رہے ہیں- (افشاں علی)