لاہور(خبرنگارخصوصی) پنجاب بھر میں یکم اگست کو پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا جائے گا ، اس موقع پر اسی مقامات پر مختلف پوائنٹ بنائے جائیں گے جبکہ اس ڈے کے موقع پر 2لاکھ 22ہزار4سونئے پودے لگائے جائیں گے ،پلانٹ فار پاکستان کے موقع پر ہر ضلع کی سطح پر تقریب منعقد کی جائے گی ، ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات پنجاب نے پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کے لئے اقدامات شروع کردئے ے ہیں اور آئندہ چند روز میں پلانٹ فار پاکستان منانے کی تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی،ذرائع نے مزید بتاے ا کہ اس کے علاوہ پلانٹ فار پنجاب ڈے بھی منایا جائے گا جس میں نئے پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا جائے گا ، نئے درخت لگانے کے اس منصوبہ سے نہ صرف پودوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہوگی،جنگلات میں اضافہ سے زمین کا کٹائو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔