لاہور (نیٹ نیوز ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے پاکستان کی قانونی کوششیں دوسرے ممالک کیلئے مثال بن چکی ہیں۔ اپنی ٹویٹ میں حماد اظہر کا کہنا تھا پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 2 ایکشن پلان پر کام کر رہا ہے ، ان میں سے ایک پاکستان کیلئے زیادہ چیلنجنگ ہے جو جامع بھی ہے ، پارلیمنٹ کی طرف سے کی جانے والی قانون سازی اکتوبر کی جانچ اور آئندہ سال کے وسط کی جانچ میں مدد دے گی۔ پارلیمنٹ نے قانون سازی کر کے گزشتہ دس برس سے زیر التوا قانون کو پاس کیا، پاکستان کی قانونی کوششوں کو دنیا کے دیگر ممالک کیلئے رول ماڈل قرار دیا گیا، حکومت اب ان قوانین پر عملدرآمد کیلئے عمل پیرا ہے ، ان قوانین کے مؤثر اطلاق سے آئندہ اجلاس میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔