لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر، محکمہ اطلاعات و ثقافت، پنجاب کے زیر اہتمام مظفر گڑھ میں ’’جشن آزادی مشاعرہ‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مظفر گڑھ کے سرائیکی اور پنجابی شعراء کرام نے شرکت کی۔ اِس مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر صغرا صدف نے کی، مہمانانِ خصوصی ملک خیر محمد بدھ، عبدالرشید شیروانی تھے جبکہ مُسلم لیگ ق کے رہنما قیصر نواز خان بابر نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ مشاعرہ میں جن سرائیکی اور پنجابی شعراء کرام نے اپنا کلام سنایا اُن میں اکبر نقاش، سلیم نتکانی، افضل چوہان، عثمان صفدر، پروفیسر افضل صفی، یسین سالک، اقبال مہروی، انجم بھٹہ مراد آبادی، شاہدہ علوی وفا، عمران راکب، حسنین رضا، زمان کاوش، فیصل امام رضوی، شاہد خاکوانی، نوید ستاری، سرمد کشمیری، سعید اختر سعید، زوار حسین زوار اور راشد ترین شامل تھے ۔ اکبر نقاش نے پِلاک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر نے مضافات کے شعراء کرام کی عزت افزائی کے لیے اُن کے گھر آ کر جشن آزادی مشاعرہ کا اہتمام کیا ہے ۔ تقریب میں معزز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔