لاہور(جنرل رپورٹر) طبی ماہرین کے مطابق پلیٹ لٹس خون میں پائے جانیوالے خلیے ہوتے ہیں،جسم میں چوٹ لگنے سے خون بہنے کی صورت میں پلیٹ لٹس اکٹھے ہو کر اس کے بہا ئو کو روکتے ہیں،انسانی جسم میں ان کی کمی کے باعث خون کے لوتھڑے بن جاتے ہیں۔ پلیٹ لٹس دس دن زندہ رہتا ہے اور ا سکے بعد نئے پلیٹ لٹس بنتے رہتے ہیں ۔ ایک تندرست انسان کی جسم میں ان کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے ساڑھے چار لاکھ تک ہوتی ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق پلیٹ لٹس کم ہونے کی وجوہات کینسر کا مرض یا قوت مدافعت میں کسی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ پلیٹ لٹس کی کمی کی وجہ سے مریض کے ناک اور مسوڑوں سے خون بہنا شروع ہو سکتا ہے ۔طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ادویات کے استعمال سے پلیٹ لٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ہی مریض کو ادویات لینی چاہیے ۔