کراچی (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی نے کراچی میں 6ستمبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا اعلان کردیا ہے ۔ ریلی ٹاور تا کراچی پریس کلب نکالی جائیگی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی، وزیراطلاعات و محنت سندھ سعید غنی، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت کشمیر میں 80 لاکھ کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے لیکن افسوس کہ عالمی طاقتیں اس پر خاموش ہیں، ہمارے وزیر اعظم صرف پاکستان میں بیٹھ کر ٹیلی فون پر دیگر ممالک کے سربراہوں سے رابطوں کے بجائے ملک سے باہر نکلیں اور ان عالمی طاقتوں سے اور ان کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں اور کشمیر کے ایشو پر اپنا ٹھوس موقف پیش کریں ۔