لاہور(این این آئی ) تاجر رہنما خادم حسین نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کیلئے جی ایس پلس اسٹیٹس میں دو سال کی توسیع کوکاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک برآمدات و زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔تاجر برادری جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھا کر یورپی یونین کے ممالک کو برآمدات پر ترجیحی ڈیوٹیز سے استفادہ حاصل کرکے اپنی تجارت بڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ 2014میں جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات میں65فیصد اضافہ ہوا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔