واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز ) پلوامہ حملے کے بعد امریکہ بھی بھارت کی زبان بولنے لگا،پلوامہ واقعہ کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ۔ زلمے خلیل زاد کو 18 سے 20 فروری کے دوران پاکستان کا دورہ کرنا تھاانکا دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا جبکہ افغان میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے امن عمل کیلئے پاکستانی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان امن کیلئے اقدامات کررہا ہے تاہم مزید بڑے اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ افغان امن عمل کیلئے حکومتی سربراہی میں مضبوط،متحد مذاکراتی ٹیم ضروری ہے ۔ دوحہ میں مذاکرات کے دوسرے دور میں وہ طالبان کوافغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر ترغیب دینے اورسیزفائر پر مشتمل دو نکات پر زور دیں گے ۔ افغان امن عمل میں خطے کے کسی ممالک سے زیادہ سعودی عرب کااہم کردار ہے ۔