لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحول محمد رضوان نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز کے ماحول پر مضر اثرات کے پیش نظر اسلام آباد کے بعد پنجاب میں بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر جلد پابندی لگا دی جائے گی اور اس سلسلے میں محکمہ تحفظ ماحول نے چیف سیکرٹری پنجاب کو تجویز ارسال کر دی ہے ۔