جکارتہ(سپورٹس ڈیسک)ایشیائی ممالک کے ہزاروں کھلاڑی 18 اگست سے انڈونیشیا کے شہروں جکارتہ اور پالم بانگ میں شروع ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ایشیائی کھیل ہر چار برس بعد منعقد ہوتے ہیں اور اس سال ان میں 45 ممالک کے کھلاڑی فٹبال سے لے کر کبڈی تک مختلف قسم کے کھیلوں میں حصہ لیں گے ۔ان میں سے کچھ کھیل ایسے بھی ہیں جو پہلی مرتبہ ایشیائی کھیلوں کا حصہ بنے ہیں۔ ان میں سے پانچ کھیل یہ ہیں۔ برج جسے شطرنج کی طرح ذہن کا کھیل سمجھا جاتا ہے پہلی مرتبہ ان مقابلوں کا حصہ ہے ۔ برج ٹیم دو کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے جو تاش کے 52 پتوں کی گڈی سے کھیلتی ہے ۔ہر ڈیل کا مقصد دیے گئے کارڈز کے ساتھ سب سے زیادہ سکور حاصل کرنا ہے ۔جکارتہ میں منعقد ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار مقبول کھیل جیٹ سکائی کو شامل کیا جائے گا۔اس کھیل کو پہلی بار بالی میں سنہ 2008 میں کھیلے جانے والے ایشیائی مقابلوں میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے دوران اس کے چھ مختلف مقابلے منعقد ہوئے ۔تیسرے نمبر پر سکیٹ بورڈنگ ہے ۔چوتھے نمبر پر پین کک سلٹ ہے جو کہ انڈونیشیا کا مارشل آرٹ ہے ۔پیرا گلائیڈنگ کو بھی پہلی بار ایشیائی مقابلوں میں شامل کیا جا رہا ہے ۔کراس کنٹری پیراگلائیڈنگ کی سٹینڈرڈ فارم ہے تاہم ایروبیٹکس میں کھلاڑیوں کو بعض تدابیر انجام دینے کی ضرورت ہے ۔ رواں برس کھیلے جانے والے ایشیائی کھیلوں میں پیراگلائیڈنگ میں سونے کے چھ تمغوں کے لیے مقابلہ ہو گا جس میں تین ایونٹ مردوں کے جبکہ تین خواتین کے لیے مختص ہوں گے ۔