لاہور (سپورٹس ڈیسک ) تاریخ میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر کا کرکٹر پاکستان کے دورے پر آیا جہاں سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اس کی مہمان نوازی کی۔ لاہور میں واہگہ کے راستے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھلاڑی میر مرتضی پاکستان آئے تھے ۔ انھوں نے شاہد آفریدی کے گھر کراچی میں قیام کیا۔ انھوں نے شاہد آفریدی سے کرکٹ کی ٹریننگ لی۔میر مرتضی تقریبا 3 ماہ پاکستان میں رہے ۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میر مرتضی ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں، پوری دنیا میں جو بھی کھلاڑی کرکٹ سیکھنا چاہے ،اس کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ شاہد آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میر مرتضی اگر مستقبل میں بھی سیکھنا چاہتے ہیں تو پاکستان کے ٹاپ کوچز سے بھی ان کو ٹریننگ دلواؤں گا۔