ریاض(نیٹ نیوز، این این آئی)سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے حائل کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔سوشل میڈیا پر بھی یاسمین المیمنی کی تعریف کی جا رہی ہے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے کیپٹن پائلٹ یاسمین المیمنی کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کئے ۔یاسمین فضائی کمپنی نسما ایئر میں معاون پائلٹ تعینات کی گئی ہیں۔ 29 سالہ یاسمین نے امریکہ میں ہوابازی کا لائسنس حاصل کیا تھا جسے 2013 میں سعودی لائسنس میں تبدیل کر دیا گیا تاہم اس عرصے میں انہیں طیارہ اڑانے کاموقع نہیں ملا،یہ پہلا موقع ہے جب وہ طیارہ اڑا کر حائل پہنچی ہیں۔