لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کی قیادت نے تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے معاشی اعتبار سے تباہ حال اور مقروض صوبہ ورثے میں چھوڑا ،پہلے بجٹ میں بڑی توقعات وابستہ نہیں کی جاسکتیں تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ بجٹ میں کوئی شوبازی نہیں کی گئی، وسائل پیش نظر رکھتے ہوئے منصوبے بنائے گئے ہیں۔