اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ورچوئل آپریشن کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔ترجمان سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے اپنے بیان میں کہاکہ ایس ای سی پی، پی ایس ایکس، سینٹرل ڈیپازٹری اور کلئرنگ کازیادہ تر سٹاف گھروں سے آپریٹ کرنے کے لئے تیار ہے ،ڈیڑھ سو سے زائد بروکر بھی ٹریڈنگ کے لئے آن لائن لاگ ان کر چکے ہیں ۔ترجمان نے کہاکہ دفاتر میں موجود محدود سٹاف ڈبلیو ایچ او کی ہدایات پر مکمل عمل کر رہا ہے ۔ چیئر مین ایس ای سی پی نے کہاکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کا تسلسل اور افرادی قوت کی یقینی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔