انقرہ ( نیٹ نیوز ) ترکی کے صدر رجب طیب ا ردوان نے ایک بار پھر ترکی میں موجود شامی پناہ گزینوں سے متعلق اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شمالی شام منتقل کیا جائے گا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں منگل کے روز شائع ہونے والے ایک مضمون میں ا ردوان نے کہا کہ ان کا ملک شام کے اندر 44 کلو میٹر کے رقبے پر ایک سیف زون قائم کرے گا۔ترکی کے صدر نے یورپی ممالک کو ایک بار پھر اس بات کا مورد الزام ٹھہرایا کہ وہ شامی پناہ گزینوں کے معاملے میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "عالمی برادری نے شامی پناہ گزینوں کی ذمے داری اٹھانے کے سلسلے میں مدد سے متعلق میری درخواست پر کان نہیں دھرے جس کے سبب میں نے شام کے شمال مشرق میں (سیف زون سے متعلق) ایک منصوبہ وضع کیا"۔ا ردوان کا مزید کہنا تھا کہ "پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کے لیے متبادل منصوبہ نہ ہونے پر عالمی برادری کو چاہیے کہ ہماری کوششوں میں شامل ہو جائے اور یا پھر پناہ گزینوں کو قبول کرنا شروع کر دے "۔