لاہور (خبرنگارخصوصی ) پنجاب میں دھان 3 لاکھ80 ہزار ایکڑ پر ہدف سے زیادہ کاشت کیا گیا یہ بات تحقیقاتی ادارہ برائے دھان کالا شاہ کاکو میں منعقدہ رائس ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں ترقی پسند کاشتکار جہانگیر خان ترین نے خصوصی شرکت کی اوراپنے علم اور تجربہ کی بنیاد پر دھان کے جاری منصوبہ جات بارے روشنی ڈالی۔اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ادارہ نے اب تک دھان کی25 اقسام دریافت کی ہیں۔