لاہور(انورحسین سمرائ)پنجاب حکومت نے محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن کی سفارشات پر عوام کی سہولیت، نیلامی میں شفافیت اور حکومتی آمدن میں اضافہ کے لئے صوبہ بھر میں نئی گاڑیوں کے پرکشش رجسٹریشن نمبروں کی فروخت کے لئے ویب بیسڈ ای نیلامی پالیسی جاری کردی۔ اب گاڑی مالکان کو اہلکاروں، ایجنٹوں سے ملاقات اوردفاترکے چکر نہیں لگانے پڑیں گے بلکہ تمام پرکشش نمبر اپنی مخصوص قیمت کے ساتھ ای آکشن پلیٹ فارم پر موجود ہونگے اور کوئی بھی نمبر اپنی مخصو ص قیمت سے کم پر نیلام نہیں ہوسکے گا،سرکاری گاڑیوں کیلئے مخصوص پرکشش نمبروں کی بلاقیمت الاٹمنٹ کے لئے صوبائی وزیر ایکسائز کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔ نئی ای آکشن پالیسی میں پرکشش نمبروں کی کم از کم مخصوص قیمت کا تعین بھی کیا گیا ہے ، سیریل نمبر وں کی مخصو ص قیمت 10ہزاررکھی گئی ہے جبکہ تمام رجسٹریشن نمبر پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصول کے تحت الاٹ کیے جائیں گے ۔جو نمبرآکشن میں فروخت نہ ہوسکیں، ان کو ایک ماہ کے اندرمخصوص قیمت پر مالکان کو دیا جا سکے گا، اس کے بعد مجاز افسر نمبرزکی فروخت لاک کردے گا۔ مخصوص نمبروں کی سرکاری و نیم سرکاری گاڑیوں کو الاٹمنٹ پر کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔ سیریل نمبر 1سے 9 اور 786کا اجراء وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی( جن میں چیف سیکرٹری او ر سیکرٹری ایکسائز ممبر ہونگے ) کریں گے ۔ نمبروں کی نیلامی کا کام سیریل جاری کرنے سے ایک ہفتہ قبل مکمل کرلیا جائے گا، اگر سب سے زیادہ بولی دینے والامطلوبہ قیمت جمع نہیں کرائے گا تو اس کی سیکورٹی بحق سرکار ضبط کرلی جائے گی۔نیلام کیا گیا نمبرتبدیل نہیں ہوسکے گااو رخریدارکو تین دن کے اند ر محکمے کے ساتھ نئی گاڑی کی رجسٹریشن مکمل کرانے کی پابندی ہوگی۔ ای آکشن ویب بیسڈ ہوگی اور گاڑی مالکان کو آزادی ہوگی کہ وہ کوئی بھی نمبر کے لئے حصہ لے سکے ۔ ایک آٹومیٹڈ شناختی نمبر پر صرف ایک پرکشش نمبر ہی الاٹ کیا جاسکے گااورزیادہ کے لئے ایک سے زائد رجسٹرڈ ہونا لازم ہوگا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بغیر وجہ بتائے بڈنگ پراسس اور پرکشش نمبروں کی الاٹمنٹ منسوخ کرسکے گا۔ ای نیلامی