لاہور،اسلام آباد(نمائندہ خصوصی سے ،اپنے رپورٹر سے ،نامہ نگار،وقائع نگار خصوصی) پنجاب بھر میں 44 اسسٹنٹ کمشنر،محکمہ بلدیات کے 238 افسر، ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہ اور قومی احتساب بیورو میں تقرروتبادلے کردیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق 44اسسٹنٹ کمشنرزمیں سے تقرری کی منتظر عفت النسا کی خدمات کمشنر لاہور ڈویژن کے سپرد کرنے ،جعفر کو اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوآرڈی نیشن ) لاہور،مدیحہ طاہر شاہ کو شیخوپورہ ،آصف رضا کو ننکانہ ، تقرری کے منتظر اعتزاز انجم کو گوجرانوالہ ،وہاں سے انجم ریاض سیٹھی کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنانے ، تقرری کے منتظر حسین راناکو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو گوجرانوالہ ، تقرری کے منتظرعباس رضا ناصر کو گوجرانوالہ،تقرری کے منتظر سید نوید عالم کو حافظ آباد،اعجاز احمد کوسیالکوٹ ،تقرری کے منتظرشاہد محبوب کو منڈی بہاؤالدین، تقرری کے منتظراحمد رضا سوراکو نارووال، چودھری فیاض کو راولپنڈی، عتیق الرحمن کو افسر بکا ر خاص بنانے اور ذوالفقار احمد کو اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ۔نوٹیفیکیشن کی روشنی میں حیدر عباس سیکشن آفیسر سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کوراولپنڈی ، سلیم کو جہلم، سید سبطین عابد کاظمی کوچکوال،عاطف کو اسسٹنٹ کمشنر اٹک،ارشد احمد کو اسسٹنٹ کمشنر (جنرل ) سرگودھا، شاہد عباس کو اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) سرگودھا، فاروق حیدر عزیز کو اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوآر ڈی نیشن ) خوشاب، شعیب نسووانا کومیانوالی، نازیہ موہل کو فیصل آباد،منظور حسین کو اسسٹنٹ کمشنر (ایچ ار اینڈ کوآر ڈی نیشن ) فیصل آباد،تسنیم علی کو جھنگ،مصور احمد خان کوٹوبہ ٹیک سنگھ،احمد نویدسوہری کواسسٹنٹ کمشنر (جنرل ) ملتان، عرفان انور کو اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ملتان اور وہاں سے محسن نثار کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نجیب کواسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوآرڈی نیشن ) ملتان،مبشر رحمن کوسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ واسا ملتان، عبد الرؤف کو سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملتان، سید عثمان منیر بخاری کو اسسٹنٹ کمشنر (ایچ ار اینڈ کوآر ڈی نیشن ) لودھراں، ظفر علی مالک کو اسسٹنٹ کمشنر (ایچ ار اینڈ کوآر ڈی نیشن ) وہاڑی ، ایم اکبر کو اسسٹنٹ کمشنر (ایچ ار اینڈ کوآر ڈی نیشن ) خانیوال،سرمد تیمور کو اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال، اشفاق الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) ساہیوال ، کاشف کو اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ساہیوال، ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر (ایچ ار اینڈ کوآر ڈی نیشن ) پاکپتن، عابد شبیر کو اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) بہاولپور، عامر افتخار کو اسسٹنٹ کمشنر (ایچ ار اینڈ کوآر ڈی نیشن ) بہاولپور، نعیم بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر (ایچ ار اینڈ کوآر ڈی نیشن ) بہاولنگراور طیب کواسسٹنٹ کمشنر (جنرل ) ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا ہے ۔دوسری طرف محکمہ بلدیات کے ڈپٹی چیف آفیسر میٹر پولیٹن کارپوریشن لاہور سردار نصیر احمد کا تبادلہ کر کے بطور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ، میٹرو پولیٹن آفیسر ریگولیشنز لاہور احسان سرور زیدی کو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل وہاڑی، ڈپٹی ڈائریکٹر (پی ایف ) لاہور عثمان جاوید سرویہ کو ایم او ریگولیشن میونسپل کارپوریشن سیا لکوٹ، کونسل آفیسر لاہور رائے منشاء کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چونیاں ، ڈپٹی چیف آفیسر گلبرگ زون لاہورافضل ملک کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان ، زونل آفیسر ریگولیشنز گلبرگ زو ن لاہور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خانقاہ ڈوگراں ، ڈپٹی چیف آفیسر سمن آبا د زون لاہور عبد الرزاق کو ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ، زونل آفیسر ریگولیشنز سمن آباد زون سہیل اشرف گوندل کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فیروز والہ، ڈپٹی چیف آفیسر واہگہ زون رانا نوید احمد کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ ، زونل آفیسر ریگولیشنز واہگہ زون عتیق عاشق کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی الٰہ آباد، کونسل آفیسر واہگہ زون شیخ وقاص حمید کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد، ڈپٹی چیف آفیسر داتا گنج بخش زون آصف قریشی کوچیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل خانیوال ، زونل آفیسر ریگولیشنز داتا گنج بخش زون جاوید اقبال کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک ، ڈپٹی چیف آفیسر عزیز بھٹی زون محمد بخش انصاری کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سرگودھا،زونل آفیسر ریگولیشنز شالا مار زون سدرہ ظفر کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ، کونسل آفیسر شالا مار زون فرحت زہرہ کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کامونکی، ڈپٹی چیف آفیسر راوی زون ابرار حسین ملک کو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل نارووال ، زونل آفیسر ریگولیشنز راوی زون طاہر علی کو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل چکوال، اسسٹنٹ زونل آفیسر ریگولیشنز راوی زون انیس عباس کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ، زونل آفیسر ریگولیشنز نشتر زون رانا اشرف کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پتوکی ، ڈپٹی چیف آفیسر علامہ اقبال زون حارث جلیل کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قصور، زونل آفیسر ریگولیشنز علامہ اقبال زون عامر اختر بٹ کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کنگن پور، اسسٹنٹ زونل آفیسر ریگولیشنز علامہ اقبال زون طیب مقصود کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھول نگر، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل قصور امجد حسین کو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل سرگودھا، ڈسٹرکٹ آفیسر ایم آر قصور اکرم کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤ الدین، چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی قصور اختر حسین کو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل پاکپتن، میونسپل آفیسر ریگولیشنز قصور راشد محمود کو زونل آ فیسر ریگولیشنز گلبرگ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد طاہر رفیق انجم کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نارنگ، میو نسپل آفیسر ریگولیشنز مصطفی آبادفاروق کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وار بر ٹن ، چیف آفیسر میو نسپل کارپویشن کھڈیاں عامر تنویر ملک کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چونیاں انور جاوید انجم کو چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی عبد الحکیم ، میو نسپل آفیسر ریگولیشنز چونیاں مدثر الزماں کو ڈسٹرکٹ آفیسر ایم آر ساہیوال ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن پتوکی عبد الرحمن کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی صفدر آباد، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھول نگر اسد عباس کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شرقپور، میونسپل آفیسر ریگولیشنز پھول نگر ریاض احمد کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مریدکے ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ رادھا کشن صغیر احمد کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فاروق آباد، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کنگن پور گلشن نورین کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سکھیکی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راجہ جنگ شاہین احمد حیات کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گکھڑ، میونسپل آفیسر ریگولیشنز الٰہ آباد خورشید احمد رحمانی کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز کوٹ عبد المالک، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل شیخوپورہ فدا افتخار میر کو ڈپٹی چیف آفیسر واہگہ زون ، میونسپل آفیسر ریگولیشنز شیخوپورہ اﷲ دتہ کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وزیر آباد، میونسپل آفیسر ریگولیشنز فیروز والہ مخدوم حسین کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نو شہرہ ورکاں ، میونسپل آفیسر ریگولیشنز صفدر آباد رانا اسلم کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جڑانوالہ، میونسپل آفیسر ریگولیشنز شرقپور شریف جاوید اقبال کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بصیر پور، میونسپل آفیسر ریگولیشنز مریدکے عارف علی کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فاروق آباد عثمان اشرف کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھڈیاں ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ عبد المالک تنویر اقبال بلوچ کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ رادھا کشن ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نارنگ منڈی خلیل احمد کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راجہ جنگ، میونسپل آفیسر ریگولیشنز طارق محمود سندھو کو کونسل آفیسر داتا گنج بخش زون لاہور، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مانا نوالہ منشاء احسان کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ ، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل ننکانہ سید نجف علی کو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل بہاولپور، میونسپل آفیسر ریگولیشنز ننکانہ انوار احمد کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شکر گڑھ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شاہ کوٹ نوید کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز نوشہرہ ورکاں ، میونسپل آفیسر ریگولیشنز شاہ کوٹ ارشد غفو ر کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ظفر وال، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی واربرٹن حفیظ حسین کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لدھے والا وڑائچ، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل راولپنڈی شاہد عمران مارتھ کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مری، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مری نجیب اﷲ ترین کو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اٹک، میونسپل آفیسر ریگولیشنز خرم افتخار کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ، میونسپل آفیسر ریگولیشنز کوٹلی ستیاں شیخ امین کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اٹک، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ احمد بلال مخدوم کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجر خان ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلرسیداں خالد خان کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوئے سیدن شاہ ، میونسپل آفیسر ریگولیشنز کلر سیداں الفت شہزاد کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجر خان عمر شجاع کو چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی ہزرو، میونسپل آفیسر ریگولیشنز گوجر خان چودھری فراز احمد کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جھنڈ ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ٹیکسلا قمر ذیشان کو چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی پنڈی گھیب ، میونسپل آفیسر ریگولیشنز ٹیکسلا عمران اختر کو چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی بھون ، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اٹک عثمان لیاقت کو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل ننکانہ ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اٹک خلیل احمد نیئر کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز کوٹلی ستیاں ، میونسپل آفیسر ریگولیشنز اٹک کاشف عدنان کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز چکوال ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہزرومبارک علی خان کومیونسپل آفیسر ریگولیشنز کہوٹہ، میونسپل آفیسر ریگولیشنز توصیف احمد کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز گوجر خان ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حسن ابدال کو ساجد علی خان کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز کلار سیداں ، میونسپل آفیسر ریگولیشنز حسن ابدال فضل اکرم کومیونسپل آفیسر ریگولیشنز کوٹلی ستیاں ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فتح جنگ خان بادشاہ کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز ٹیکسلا، چیف آفیسر میونسپل پنڈ غاب الفت حسین کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جنڈ فرحت علی خان کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں ، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل چکوال فیاض کو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل منڈی بہاؤ الدین ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چکوال طارق محمود کو چیف آفیسر میو نسپل کارپوریشن گوجرانوالہ ، چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی تلہ گنگ صدیق کو چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی پنڈ دادن خان ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلر کہار شہزاد اختر کو چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی لاوا، چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی لاوا نبیل ریاض کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عیسیٰ خیل ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھون اختر اسلام کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پپلاں ، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل جہلم حیدر علی چٹھہ کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فتح جنگ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایم آر جہلم ساجد محمود کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تلہ گنگ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہلم احسان اﷲ وڑائچ کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز سرگودھا،میونسپل آفیسر ریگولیشنز جہلم ملک محمد علی کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملکوال، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پنڈ دادن خان ثناء اﷲ بٹ کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کالا باغ ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ شہریار کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھلوال ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوا تنویر عباس کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ مومن ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ارباب عارف چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلانوالی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ خواجہ عمران صفدر کو چیف آفیسر میونسپل کارپویشن فیصل آباد، میونسپل آفیسر ریگولیشنز گوجرانوالہ ارشد محمود کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل گوجرانوالہ ندیم طاہر سندھو کو چیف آفیسر میو نسپل کارپوریشن سیا لکوٹ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایم آر گوجرانوالہ، شاہد اقبال کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز راولپنڈی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کامونکی اسلم گھمن چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھاریاں ، میونسپل آفیسر ریگولیشنز کامونکی خالد رشیدکو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلار سیداں ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وزیر آباد قیصر امین کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ساہیوال سرگودھا، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں منیر احمد پراچہ کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھیرہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گکھڑ منڈی حبیب الرحمن کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شاہ پور، میونسپل آفیسر ریگولیشنز گکھڑ منڈی سمیرا سمیع اﷲ خان کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز کامونکی تعینات کیا گیا۔ اس کے علاوہ فیاض حلیم ہاشمی کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کنجاہ ، گلریز افضل کو خوشاب، فیصل شہزاد کو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل خوشاب ، شبیر منظور میر کو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل بھکر ، سید سالک عظمت کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جوہرآباد، رانا مدثر حسن کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز مریدکے ، عظمت قدیر گورائیہ کو ڈپٹی چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، ناصر محمود وڑائچ کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہلم ، محمود اقبال گوندل کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چکوال، خاور جاوید کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہا وا، شفقت منیر کو زونل آفیسر ریگولیشنز سمن آباد، طارق جاوید کو ڈسٹرکٹ آفیسر میونسپل ریگولیشن سیا لکوٹ، طارق ضیاء کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز شیخوپورہ، سید فراز حسنین کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کنڈیاں ، نوید اشرف کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز پسرور، عظمت فرید کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز فیروز والہ، عمران دانش چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رینالہ خورد، زاہد عمران میونسپل آفیسر ریگولیشنز قلعہ دیدار سنگھ، سید سروش اقبال میونسپل آفیسر ریگولیشنز علی پور چٹھہ، سید منیر حیدرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیر محل لگایا گیا۔ مزید برآں منیر ملک کو گکھڑ، الطاف حسین کو نشتر زون لاہور، ظفر عباس ظفر کو عزیز بھٹی زون لاہور، اکرام اﷲ کو تاندلیانوالہ، شریف کو گکھڑ، عنصر محمود چیمہ کو بھوانہ، اشفاق احمد کو عزیز بھٹی زون ، رضوان بشیر کو چوئے سیدن شاہ،مزمل محمود کو ڈسکہ، اصغر کو سمبڑیال، ریاض گوندل کو قصور، محبوب عالم بٹ کو لالہ موسیٰ ،حبیب الرحمن قریشی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، سردار علی کو قصور، شہباز بشیر کو لا لیاں ، نصیر کو سمندری، اعجاز کو چناب نگر ، جمیل اختر کو شالامار زون، رفاقت علی کو حافظ آباد، رزاق کو میانوالی، ظفر حیات لالی کو سرائے عالم گیر، اعظم کو نور پور تھل، عثمان سعید کو کندیاں ، افتخار احمد کو فیصل آباد، اظہر مجید ظفر کو کھڈالی، آفتاب احمد خان منکیرہ، احسان اﷲ وڑائچ کو بھکر، جاوید اختر کو چکوال ، عطاء اﷲ کو داؤ د خیل، عبد الحق کو قمر مشانی،آصف جاوید کو جنڈانوالہ، بلال کو دلیوالہ، واجد علی ملک کو جھنگ، اصغر خان کو قائد آباد، خالد محمود کو نوشہرہ ، زبیر حسین کو شیخوپورہ، ارشاد محمود راجہ کو واہگہ زون لاہور، عبد الغفور کو اوکاڑہ، نعیم اﷲ وڑائچ کو راولپنڈی ، عبد الوحید کو میانوالی، اشرف کو حسن ابدال، امتیاز احمد کو اٹھارہ ہزاری، داؤ احمد کو احمد پور سیال ، ناصر حسین کو کھرڑیانوالہ ، مظہر شکیل کو گوجرہ، اشفاق علی کو گڑھ مہاراجہ، خالد محمود قمر کو مٹھا ٹوانہ ، عرفان مہدی کو سانگلہ ہل، حامد رضا کو کمالیہ ، عمران کو شور کوٹ، عبد الستار غفار کو گجرات ، راؤ شفیق الرحمن کو میاں چنوں ، طارق جاوید کو دیپالپور، نواز خان کو لاہور، رانا محبوب عالم کو حسن ابدال ، اکرم بھروانہ کو کروڑ لعل عیسن، عبد الستار کو عارف والہ، فیصل کو حجرہ شاہ مقیم، زبیر وٹوکو لاہور، خدا داد تارڑ کو تلمبہ، ہاشم رضا کو چنیوٹ، سلیم کو چنیوٹ، عارف کو ملتان ، افضل زاہد کو کبیر والہ ، کامران صفدر کو جہانیاں ، نوید احمد سیلانی کو چناب نگر، جاوید اسلم کو خانیوال ، غلام مرتضیٰ کو ہارون آباد اور عمر فاروق کو منڈی احمد آباد تعینات کر دیا۔ علاوہ ازیں سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرر و تبادلوں کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر اشفاق کو ڈی جی خان، بابر مختار کو مظفر گڑھ، شوکت علی کو لیہ، مقبول احمد ضلع راجن پور، بشیر کو خوشاب، شمشیر احمد خان کو بہاولہور، رئیس احمد کو بہاو لنگر، علی احمد سیال کو فیصل آباد، عطاء اﷲ خان جھنگ، طارق احمد شاہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، لاہور کے سی ای او بشیر احمد گورائیہ کو گوجرانوالہ، اسما عیل کو چنیوٹ، واجد حسین کو سیا لکوٹ، عبدالوحید کو نا رووال، لیا قت علی ناصر کو گجرات،عاصم کو حافظ آباد، رانااظہر کو منڈی بہاؤالدین ، سابق پرنسپل گورنمنٹ ہا ئی سکول فیصل آباد نسیم احمد زاہد کو لاہور، نا ہید واصف کو قصور، مقبول احمد کو شیخوپورہ، نثار احمد ننکانہ ، سی ای او نارووال شہزاد احمد عوان کو محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ مختار حسین کو ملتان، آفتاب احمد کو خانیوال، شوکت شیروانی کو وہاڑی، سید ہدایت خان کو لودھراں، ریاض احمد کو راولپنڈی، افتخار احمد ورک کو چکوال، طا رق محمود کو جہلم، رضا عدیل بھٹی کو میانوالی، ارشاد کو بھکر، سہیل اظہر کو اوکاڑہ اور دیگر کو بھی اسی طرح تبادلوں کے احکامات کے بعد دوسرے اضلاع میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ادھر ایڈیشنل ڈائریکٹرز نیب ہیڈکوارٹر نیاز حسن اور محسن مجید کا تبادلہ نیب لاہور کر دیا گیا ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب لاہور عبیداﷲ اعظم کو نیب راولپنڈی بھیج دیا گیا ہے اور 19ویں سکیل کے غلام رسول ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کے پی ہوں گے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب لاہور رفیع اﷲ کا تبادلہ نیب ہیڈکوارٹرز میں کر دیا گیا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کراچی عدنان عباس کو نیب لاہور بھیج دیا گیا ہے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب راولپنڈی واصف بھٹی نیب لاہور میں ذمہ داری سر انجام دیں گے اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور ساجد نیب بلوچستان میں فرائض سر انجام دیں گے ۔نیب کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق 18ویں سکیل کے احمد رضا ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ہیڈکوارٹر تعینات کردیئے گئے ہیں۔ نیب کے پی کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز وقاص احمد اور قدیر کو نیب لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔نیب راولپنڈی کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز رضا اور آصف لیاقت کا تبادلہ نیب لاہور کر دیا گیا ۔ 18ویں سکیل کے ناصر رضا اور آصف محمود کو بھی نیب لاہور بھیج دیا گیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹرز وقاص رفیق اور خالد محمود بھی نیب لاہور میں ذمہ داریاں سر انجام دیں گے ۔دریں اثنا گریڈ18کے 185افسران کو مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیے نامزد کر دیا گیا۔ٹریننگ 6اگست کو اسلام آباد، پشاور، لاہور، کوئٹہ، اور کراچی میں ہو گی ۔ٹریننگ کورس مکمل کرنے کے بعد مذکورہ افسران گریڈ19میں ترقی کے اہل ہونگے ۔افسران دو دفعہ ٹریننگ کورس میں نامزدگی کے باوجود کورس نا کرنے پر ترقی کا حق کھو دینگے ۔ افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے 15، پولیس سروس کے 11، فارن سروس کے 9 افسران شا مل ہیں ۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے 10، انفارمیشن گروپ کے 5، اور انلینڈ ریونیو، کسٹمز اور آڈٹ اور اکاؤنٹس کے 10، 10 افسران شامل ہیں۔ منسٹری آف ڈیفنس کے 6، نیب کے 6، آئی بی 7، وزارت نارکوٹکس کنٹرول کا 1، وزارت ہاؤسنگ کے 6 افسران شامل ،بلوچستان کے 11، آزاد جموں کشمیر کے 3، سندھ کے 6 اور خیبر پختونخوا کے 10 افسر شامل ہیں۔