لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرسکولزنے ایک بارپھرمیدان مارلیاملتان اور ڈیرہ غازی خان بورڑزمیں میٹرک کے سالانہ امتحانا ت 2019 ئمیں پوزیشنزلے کرہونہاربچوں نے ایک بارپھرپیف کا نام روشن کردیا۔ترجمان پیف تفصیلات کے مطابق ضلع ملتان تحصیل شجاع آبادکے پسماندہ علاقے میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرسکول پنجاب گرلزہائی سکول کی ہونہارطالبہ مہک منیرنے ملتان بورڑ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2019میں 1090نمبرلے کرپہلی پوزیشن اور پنجاب بھرمیں تیسری پوزیشن لینے کا بھی اعزازحاصل رہا۔جبکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہی کے پارٹنرفاطمہ جناح گرلزہائی سکول کی طالبہ عالیہ الطاف نے 1058 نمبرلے کرآرٹس گروپ میں ملتان بورڑمیں دوسری پوزیشن لی ۔ تونسہ شریف میں پیف پارٹنرگریثزن پبلک ہائیرسیکنڈری سکول کے ہونہار طالب علم محمد ریان خان نے 1088نمبرلے کر ڈیرہ غازی خان بورڈ(بوائزسائنس گروپ) میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پیف کانام روشن کیا۔