لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب اریگیشن انجینئرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں پرانی انارکلی سے فیصل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ جس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام گورنمنٹ انجینئرز کو کے پی کی طرز پر الاوئنس دیا جائے ۔ انجینئرز کا سروس اور پروموشن پالیسی واضح کی جائے ۔ حکومت انجینئرز کا معاشی قتل بند کرے ۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مذکارات کے بعد مظاہرین کو منتشر کردیا۔جس کے بعد ٹریفک کا نظام بحال کروا دیا گیا۔