لاہور(کامرس رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کیپروڈکشن آرڈرز جاری کر دئیے گئے ۔پروڈکشن آرڈرز کی منظوری سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے دی۔حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پنجاب اسمبلی کے اٹھارہ نومبر کو طلب کردہ اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں، مسلم لیگ ن نے گزشتہ اجلاسوں میں پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر دو روز قبل قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفے دے دئیے تھے جس پر پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ۔