لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سمیت حکومتی ، اپوزیشن اراکین اور صحافیوں نے کشمیر کے لئے دستخطی مہم پر دستخط کئے ۔پنجاب اسمبلی میں کشمیر کمیٹی پنجاب کی جانب سے خصوصی طور پر دستخطی مہم کا کیمپ لگایا گیا ۔اس مہم کے تحت ایک ملین افراد کے دستخط کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ادھر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا جبر و ظلم اب زیادہ دیر نہیں چل سکتا اور انکی عظیم الشان قربانیاں رنگ لا کر رہیں گی۔ ون ملین دستخطی مہم پر دستخط کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی گیدڑ بھبکیوں کے باوجود کشمیریوں کی ہر سطح پر سفارتی اور اخلاقی مدد کرتا رہے گا۔