مکرمی! گزارش ہے کہ کورونا میں کمی کے بعد پنجاب حکومت نے تمام شعبوں میں نرمی کر دی ہے لیکن پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں فٹنس جم تو کئی ماہ قبل کھول دیے گئے ہیں لیکن سوئمنگ پول بدستور بند ہیں حالانکہ تمام ہوٹلز اور فٹنس کلبوں کے نجی سوئمنگ پولز جون، جولائی سے کھل چکے ہیں۔ آخر انہیں بھی تو اجازت دی گئی لیکن حکومت کے اپنے زیر انتظام سوئمنگ پولز کا بند رہنا سمجھ سے باہر ہے جبکہ ممبرز نے لاکھوں روپے حکومت کو دیکر ممبرشپ لی ہوئی یے اور ماہانہ الگ سے ادا کر رہے ہیں۔ محکمہ سپورٹس بورڈ کو چاہیے کہ دیگر جگہوں کی طرح ایس او پیز کے تحت پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں سوئمنگ پول فوری طور پر کھولنے کا انتظام کرے۔ (ڈاکٹر شاہد اعوان، لاہور)