لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے اثاثوں تقسیم کے حوالے سے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔کمیٹی ایک ہفتے میں ڈاکٹروں ، انفراسڑیکچر اور بجٹ کی تقسیم کے حوالے سے اپنی سفارشات دے گی ۔ ذرائع کے مطابق سییشل سیکرٹری فنانس اینڈ پلاننگ اس کمیٹی کے سربراہ ہیں دیگر ممبران میں پرنسپل و چیف ایگزیکٹو پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و جنرل ہسپتال پروفیسر محمدطیب ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیور و سائنسز ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شامل ہیں ۔ کمیٹی نئے تشکیل پانے والے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز جو کہ پہلے لاہور جنرل ہسپتال کے ساتھ منسلک تھا لیکن حکومت نے اسے الگ سے خود مختار ادارہ قائم کر دیا ہے اور پروفیسر خالد محمود کو اس کا پہلا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا ہے ۔اب ان دونوں ہسپتالوں میں اثاثوں کے تقسیم کے حوالے سے بھی کام شروع کر دیا ہے ۔۔کمیٹی ایک ہفتے میں ڈاکٹروں ، انفراسڑیکچر اور بجٹ کی تقسیم کے حوالے سے اپنی سفارشات ایک ہفتے میں دے گی ۔