لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں مزید کیمپس لگائے گا اور ہفتہ کے روز عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق مفت طبی کیمپ کاآغاز کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح سی ای او ہیلتھ گجرات، ڈاکٹر زاہد تنویر نے کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گجرات ڈاکٹر ذاکر رانا اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا عملہ بھی موقع پر موجود تھے ۔ کیمپ میں ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس بی، سی اور سفلس کی مفت سکریننگ، ہیپاٹائٹس سی اور ایچ آئی وی کا مفت علاج ، اور ہیپاٹائٹس بی کی مفت ویکسنیشن کی گئی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایات کے مطابق یہ طبی کیمپ اس جامع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت خون سے پھیلنی والی بیماریوں بالخصوص ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے ۔