لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب بھر کے اضلاع میں 12روزہ خسرہ مہم آج سے شروع ہو رہی ہے ۔ صوبہ پنجاب کی کل 3550یونین کونسل میں انسداد خسرہ مہم چلائی جائے گی جس میں لاہور کی116یونین کونسلیں شامل ہیں۔مہم کے دوران ایک کروڑ90لاکھ بچوں کو 15ہزار سکلڈ ٹیمیں محلے اور گاؤں کی سطح پر جا کر کیمپ میں ٹیکے لگائیں گی۔اس مقصد کے لئے 3550میڈیکل آفیسرز کو بطور سپروائزر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ٹیکے لگانے کے لئے تشکیل دی گئی ہر ٹیم چار افراد پر مشتمل ہے ۔ اس طرح60ہزار افراد ان ٹیموں کا حصہ ہوں گے ۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر منیر احمد نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ سے کہا ہے کہ وہ انسداد ٹارگٹ کے حصول کے لئے ذاتی دلچسپی کے ساتھ فیلڈ میں نکلیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے صحت مند مستقبل کے لئے بچوں کی صحت کا تحفظ بنیاد ہے ۔