لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا کے معاملہ پر قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، پہلے سے موجود مسودہ قانون میں ترمیم کی غرض سے مشاورت شروع کردی گئی، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے بے لگام سوشل میڈیا کو قانون کے دائرہ کار میں لانے کی غرض سے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ، ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرنے ، مذہبی انتشار پھیلانے اور دیگر معاملات کے حوالے سے پنجاب پولیس کو اختیارات سونپنے کی تجویز زیر غور ہے ، صوبائی حکومت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے کر مسودہ قانون تیار کر کے صوبائی اسمبلی کے روبرو پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، پنجاب پولیس کو سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کے برابر اختیارات تفویض کئے جا سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایک سے زائد صوبائی محکموں کے مابین مشاورت جاری ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مثبت پیش رفت متوقع ہے ۔ قانون سازی