لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر سیکشن آفیسر داخلہ جوڈیشل تھری کی جانب سے جاری احکامات کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعینات ڈپٹی کمشنرز ریاست مخالف اقدامات پر کارروائی کرنے کے مجاز بنا دیئے گئے ہیں، ریاست مخالف بغاوت جیسے اقدامات پر ڈی سی مقدمہ درج کرانے کے مجاز ہوں گے ۔ اختیارات میں اضافے کی جو منظوری دی گئی اس کے مطابق سیکشن 123 بی،سیکشن 124اے ، سیکشن 180اے ، سیکشن 294اے میں مدعی ڈپٹی کمشنر ہوگا۔